Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد میں پھلوں کے نرخ میں اتار چڑھاؤ جاری

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پھلوں کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

کینو کی فی درجن قیمت میں ایک روز میں 60 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ کینو فی درجن 170 روپے سے 230 روپے کا ہوگیا۔

سٹرابری کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی جبکہ سٹرابری کی فی کلو قیمت 500 روپے سے 450 روپے ہوگئی۔

شکری مالٹا کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی جبکہ شکری مالٹا 140 روپے سے 130 روپے تک آگیا۔

سفید سیب کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی آئی جبکہ سفید سیب 180 روپے سے 175 روپے فی کلو ہوگیا۔

امرود کی قیمت 250 روپے فی کلو برقرار ہے جبکہ کیلے کی درجن قیمت بھی 260 روپے برقرارہے۔