مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔
فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بلڈ پریشر اور بچوں میں ڈائریا کے مرض میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمتیں یکمشت 500 روپے سے 1400 روپے تک بڑھا دی ہیں۔
بلڈ پریشر کی دوا ٹیلوکس کی قیمت 1596 روپے سے بڑھا کر 2990 روپے کردی گئی، اسی طرح ڈائریا کی دوا انٹیرو جرمینیا کی قیمت 1209روپے سے بڑھاکر 1703روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے حکومت کو262 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی، حکومت نے 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے حکومت کو بھیجی گئی لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی، حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔



















