Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شمر جوزف نے پاکستانیوں کو دھوکا دیدیا 

پی ایس ایل 9 کے لیے خود کو ان فٹ قرار دینے والے ویسٹ انڈیز کے نوجوان فاسٹ بولر شمر جوزف آئی پی ایل کھیلنے کے لیے فٹ ہوگئے۔ 

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے انجری کا بہانہ بنانے والے شمر جوزف انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل 2024) کے لیے فٹ ہوگئے۔

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شمر جوزف انجری کے باعث پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن نہیں کرسکے۔

تاہم حیران کن طور پر ڈیرن سیمی کے اپنے ملک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے انہیں دھوکے میں رکھا کیوں کہ سیمی کی پریس کانفرنس کے کچھ ہی دیر بعد شمر جوزف آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی نمائندگی کے لیے بھارت پہنچے تھے۔

شمر جوزف آئی پی ایل 2024 کے ایڈیشن میں انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے آسٹریلیا کی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے شمر جوزف کو پی ایس ایل ڈرافٹس میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں