Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیل اور گھی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

تیل اور گھی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوا، کیلے فی درجن 34 روپے مہنگے ہوئے اور انڈے فی درجن 19 روپے تک مہنگے ہوئے۔

رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا، لہسن فی کلو 22 روپے مہنگا ہوا ،مٹن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے اضافہ ہوا، بڑا گوشت فی کلو 14 روپے تک مہنگا ہوا اور زندہ مرغی فی کلو 6 روپے تک مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں برانڈڈ خوردنی تیل5 لیٹر 29 روپے ،برانڈڈ گھی اڑھائی کلو 14 روپے تک سستا ہوا اور 20کلو آٹے کا تھیلا 26 روپے تک سستا ہوا۔

ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 93 پیسے کی کمی ہوئی، تازہ دودھ، خشک دودھ ،دہی سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔