Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ نے بڑا اعلان کردیا

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا کام پالیسی بنانا ہے اداروں کا بزنس چلانا نہیں ہے۔ اداروں کو چلانے کے لئے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نفاذ اور اطلاق ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے، ارادے پختہ ہوں گے تو سب کچھ ہو سکتا ہے، سب سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ سب نے دیکھ لیا، اب ادھر ہی ہیں اور اسی ملک میں رہیں گے۔