وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم نے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم نے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم کے درمیان امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


















