سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کےاعدادوشمار کے مطابق 16 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1239روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.66 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1248 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1205 روپے تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1225 روپے ، راولپنڈی 1215، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1250، لاہور 1250، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1240، ملتان 1234، بہاولپور 1260، پشاور 1250 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
اس کے علاوہ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1172، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1210 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈ کی گئی۔



















