عیدالفطرکی ممکنہ تاریخ کی خبروں پر محکمہ موسمیات نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا اپنے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ کی خبرمیں صداقت نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے کوئی پیشگوئی یا اعلان نہیں کیا گیا، عید کے چاند کا اعلان رویت حلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین فلکیات کی جانب سےملک بھرمیں 11 اپریل کو عیدالفطرمنائےجانےامکان ظاہر کیا گیا تھا،تاہم میٹ کی آفس کی جانب سے کسی اعلان یا پیشگوئی کی خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے۔


















