Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں سال کے پہلے جزوی چاند گرہن کی خاص بات کیا ہوگی؟

2024 کا پہلا چاند گرہن 25 مارچ کو ہوگا جسے پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یہ جزوی چاند گرہن ہوگا جس کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا۔

پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑتی ہے اور اسی وجہ سے اکثر افراد کو گرہن کا علم بھی نہیں ہوتا۔

یہ چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت میں اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔

چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 25 مارچ کو صبح 9 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر 12 بجکر 12 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔

چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2 بجکر 32 منٹ پر ہوگا، مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔

رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں