Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

لاہور میں فی کلو مرغی کی گوشت کی قیمت میں 32 روپے اضافے کے بعد 612 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پشاور میں ہائیکورٹ کے نوٹس پر سبزیوں کی قیمتیں تو نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں تاہم زندہ مرغی کے ریٹ نیچے آنے کا نام نہیں لے رہے۔ مرغی کے نرخ 450 روپے فی کلو پر پہنچ گئے۔