Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی پی ایل، میچ کے دوران اسپائیڈر کیمرے کی تار ٹوٹ گئی

آئی پی ایل میں راجھستان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے میچ  کے دوران اسپائیڈر کیمرے کی تار ٹوٹ گئی۔

آئی پی ایل میں راجھستان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے میچ  کے دوران اسپائیڈر کیمرے کی تار ٹوٹ گئی، جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے میچ کو روک دیا گیا۔

جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں اتوار کو راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا میچ اسپائیڈر کیمرے کی تار ٹوٹنے اور زمین پر گرنے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے روکنا پڑا۔

جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت میچ میں صرف دو گیندوں ہوئی تھیں اور آر آر کے اوپنرز یشسوی جیسوال اور جوس بٹلر کریز پر موجود تھے۔

گراؤنڈ اسٹاف تیزی سے میدان میں داخل ہوا لیکن انہیں تار جمع کرنے اور اسے ہٹانے میں کچھ وقت لگا۔ کچھ دیر بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔

متعلقہ خبریں