پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی ہے۔
معاشی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج گروپ نے پاکستانی ایکویٹی کا ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ مزید 6 ماہ کیلئے برقرار رکھا ہے۔
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا، غیر ملکی فنڈنگ کی سخت ضرورت تھی لیکن فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج کے فیصلے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
معاشی جریدے کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2017 میں 100 بلین ڈالر سے کم ہو کر21 بلین ڈالر رہ گیا، مگر پاکستان کم از کم سرمایہ کاری کے قابل مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی حد پاس کرنے میں کامیاب رہا۔
بلوم برگ کا کہنا ہے نئی پاکستانی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے۔



















