Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔

سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے رائزک اومپرازول کا بیچ 059 غیر معیاری قراردے دیا گیا جس کے بعد رائزک 40 ایم جی کی فروخت، اوراستعمال پر پابندی عائدکردی گئی۔

ڈریپ کی جانب سےالرٹ جاری کیا گیا جس کے مطابق اومپرازول رائزک کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، غیر معیاری بارپون اومپرازول رائزک سے مرض پیچیدگی اختیار کر سکتا ہے۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ کمپنی اومپرازول رائزک کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے، کمپنی اومپرازول کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے۔

ڈریپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اومپرازول رائزک کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں، ڈاکٹرز اور مریض رائزک کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں۔

متعلقہ خبریں