پیٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپریل کے پہلے 15 روز کیلئے پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان ہے۔
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 94 پیسے فی لیٹر بڑے اضافے کا خدشہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے کمی کا امکان ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 پیسے کمی کا امکان ہے۔
قیمتوں سے متعلق اوگرا ورکنگ اکتیس مارچ کو حکومت کو بجھوائے گا، وزارت خزانہ کی جانب سے وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول ڈیزل پر اس وقت 60 روپے کے حساب سے لیوی وصول کر رہی ہے، جس میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔



















