برطانیہ میں انتہائی انوکھی جڑواں بچوں کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا ہے جو مختلف اسپتالوں میں 22 دن کے وقفے سے پیدا ہوئے لیکن بدقسمتی سے ان میں سے صرف ایک ہی زندہ بچ سکا۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ خاتون بالکل صحت مند جڑواں بچوں کے ساتھ حاملہ تھیں اور وہ نہیں جانتی تھیں کہ ان بچوں کی پیدائش میں کوئی مسئلہ ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 22 دن پہلے خاتون نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا جس کا نام ارلو رکھا گیا اور جو کہ جنم سے ہی مردہ تھا جس پر ڈاکٹروں نے اسے دوسرے بچے کی پیدائش کے لئے تیار رہنے اور اس کی زندگی کے متعلق آگاہ کردیا تھا۔
حیرت انگیز طور پر، خاتون نے اپنے جڑواں بچے کو جنم نہیں دیا جس کے بعد اسے آرام کے لیے گھر بھیج دیا گیا تاہم 22 دن بعد خاتون کے ہاں سیزرین سیکشن کے ذریعے دوسرا بچہ پیدا ہوا جس کا نام ایسٹرو رکھا گیا اور تمام توقعات کے برعکس معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
ڈاکٹر جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران 22 دن کے وقفے سے کافی “حیران” تھے کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔




















