Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے مختصر گفتگو کے دوران کہا کہ چین نے پاکستان میں سستے سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے اس میں استعمال ہونے والے پینلز، کنورٹرز اور بیٹریز سمیت تمام آلات تیار کرنے والے کارخانے پاکستان میں لگانے کے لئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔

   احسن اقبال نے کہا کہ چینی حکام سے اس سلسلے میں بات چیت کا عمل شروع ہو گیا ہے، پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد رواں ماہ چینی قیادت سے مذاکرات کے لئے بیجنگ جائے گا۔

 یاد رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں سولر سسٹم کے تمام آلات کے کارخانے لگانے سے سولر پینلز مزید سستے ہونے کا امکان ہے۔