اسلام آباد: فروری2024 کے مقابلے مارچ میں مہنگائی 1.71 فیصد بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق فروری 2024 کے مقابلے مارچ میں مہنگائی 1.71 فیصد بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 27.06 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.43 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ مارچ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 2.13 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ مارچ میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.90 فیصد رہی جب کہ گذشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 18.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


















