Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2024 میں ملک میں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.88 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 2.74 فیصد کم ہے۔

 فروری میں ملک میں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مارچ میں اڑھائی کلوگرام ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 1289.52 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلہ میں1.2 فیصد کم ہے۔

 فروری میں اڑھائی کلو گرام ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1305.17 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق ایک کلو گرام ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 497.90 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 0.53فیصد کم ہے۔

فروری میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، مارچ میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی قیمت 501.09 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری میں 500.03 روپے تھی۔