جنوبی کوریا میں چینی پانڈے کو رخصت کرنے ہزاروں افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں چینی پانڈے کو رخصت کرنے کے جذباتی مناظر دیکھے گئے ہیں جب کہ اس موقع پر ہزاروں افراد گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہزاروں جذباتی شائقین نے شدید بارش میں قطار میں کھڑا ہوکر پانڈے کو الوداع کہا۔

2020 میں پیدا ہونے والا فوباؤ نامی پانڈہ چین کی جانب سے دیے گئے پانڈہ جوڑے کے یہاں پیدا ہوا تھا جس کے بعد سے ہی وہ ایورلینڈ تھیم پارک میں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ چین پانڈا کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر بیرون ملک بھیجتا ہے لیکن جانوروں اور ان کے بچوں پر وہ اپنی ملکیت برقرار رکھتے ہیں۔




















