Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑا استعفیٰ آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سمیع برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا مقرر کردیا گیا، سمیع برنی کو عالیہ رشید کے استعفے کے بعد ذمہ داری دی گئی ہے۔

 

گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا__فوٹو: فائل

 

یاد رہے کہ سمیع برنی اس سے پہلےبھی پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں