کراچی: اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا ہے جب کہ ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 70 ہزار کی سطح عبور کرگیا ہے۔
فرٹیلائزر، بینکنگ اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شیئرز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جب کہ مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 70 ہزار 677 پوائنٹس قائم کرلی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 694 پوائنٹس کے اضافے سے 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ دن بھر مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 156 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 38 کروڑ 15 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 10 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 70,677 جب کہ کم ترین سطح 69,857 پوائنٹس رہی۔



















