پی ڈی ایم اے نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والی بارش سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کر تے ہوئے بتایا کہ بارش سے 1 گھر مکمل جبکہ 4 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ نقصان چترال لوئر میں ہوا ہے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق ضلع چترال میں بارش کے باعث ٹریفک کے لیے کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں جبکہ بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ ادارے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں.


















