Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ترجمان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں وزارت پیٹرولیم نے یقین دلایا کہ دس دن میں تمام مسائل حل کر دیئے جائیں گے جس کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس یقین دہانی پر راولپنڈی، اسلام باد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ریجن کو پیٹرول و ڈیزل کی سپلائی دوبارہ بحال کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور ملک کے ہوائی اڈوں کو بھی تیل کی سپلائی روک دی گئی تھی۔