ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 57 پیسے پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔



















