Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 9 پیسے کے اضافے کے بعد 279 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر279 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔