Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟

آج ہم آپکو گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے چند طریقے بتائیں گے۔

پردے لگا دیں

اگر آپ کے گھروں کی کھڑکیوں پر پردے نہیں ہیں تو وہاں سے سورج کی روشنی کمرے کے اندر داخل ہوکر اسے گرم کردے گی۔

پردے یا بلائنڈز بند کر کے آپ اس گرمی کو 45 فیصد تک روک سکتے ہیں۔

بوتلیں فریز کریں

پانی کی کچھ بوتلیں فریز کریں اور انہیں کسی فرشی یا ڈیسک فین کے سامنے رکھ دیں یا اس کے آگے فکس کردیں۔

پھر آپ اس عارضی ائیرکنڈیشنر سے خارج ہونے والی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

کمرے میں نیلا رنگ کردیں

جو لوگ نیلے رنگ سے رنگے کمروں میں بیٹھتے ہیں وہ دیگر رنگوں کے کمروں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں، چاہے درجہ حرارت یکساں ہی کیوں نہ ہو۔

نیلا رنگ نفسیاتی طور پر لوگوں کو سکون پہنچاتا ہے اور اس سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔

برتن میں پانی بھر کر رکھ دیں

برفیلے پانی سے بھرا ایک برتن پنکھے کے سامنے رکھ دیں، برف سے جو ٹھنڈک اٹھے گی پنکھا اسے پورے کمرے میں پھیلائے گا جیسا کہ اے سی کرتا ہے۔

اگر آپ کے پاس برف نہیں تو صرف پانی سے بھرے برتن گھر کے مختلف حصوں میں رکھ کر بھی نمی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے گھر تھوڑا ٹھنڈا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں