خیبرپختونخوا میں انتخابات تحصیل کونسل دروش، چترال، تنگی چارسدہ،درابن ڈی آئ خان،کاٹلنگ مردان، داسو کوہستان اور بلامبٹ لوئر دیرمیں ہوں گے۔
چیئرمین کی خالی نشستوں پر انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے اور ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں۔
دوسری جانب انتخابی مہم آج رات ختم ہو جائے گی پولنگ اتوارصبح 8:00 بجے شام 5:00 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی جب کہ 27 اپریل ہفتہ کے دن پولنگ عملہ کو انتخابی سامان حوالہ کر کےاپنے پولنگ سٹیشنوںکوروانہ کیا جائے گا۔
پشاور:ان تمام تحصیل کونسل کے ضمنی انتخابات میں 33 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ مجموعی طور پر 783،772 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریںگے۔
کل 568 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جن کے اندر 1720 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 233پولنگ سٹیشن ذیادہ حساس قرار دیے گئے ہیں۔ جس کے لئے سیکورٹی کے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔
پولنگ کے عمل کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں مانیڑنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔


















