گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
معروف کار ساز کمپنی کیا موٹرز نے پاکستان میں کاریں بنانے کے پانچ سال مکمل کر لیے ہیں، اس موقع پر کمپنی اپنے گاہکوں کو خصوصی رعایت پیش کر رہی ہے۔
اس موقع پر کیا کمپنی نے KIA Stonic EX+ ورژن کی قیمت 6280000 سے کم کر کے 4767000 کر دی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اپریل 2024 کے بعد کے تمام آرڈرز پر ہوتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ قیمتوں میں اضافی اخراجات جیسے شپنگ اور انشورنس شامل نہیں ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بعد میں کوئی نیا ٹیکس لگاتی ہے تو صارفین کو وہ ادا کرنا ہو گا۔



















