Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے۔

جب آپ لفٹ میں داخل ہوتے ہیں تو سب کچھ ساکت ہوتا ہے اور کچھ بھی غیر معمولی محسوس نہیں ہوتا، اس وقت آپ کا جسم متوازن ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک ساکت شے کے اندر ہوتا ہے۔

مگر لفٹ کی اچانک حرکت سے یہ سکوت ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کا اوپر یا نیچے کی جانب سے سفر شروع ہو جاتا ہے جس سے عجیب احساسات ہونے لگتے ہیں۔

کچھ افراد کو سر ہلکا ہونے، معمولی سردرد، سر چکرانے اور پیٹ گڑگڑانے جیسے احساسات ہوتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ لفٹ کے سفر کے ساتھ اندرونی کان کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ اندرونی کان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ یہ توازن کے احساس کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اندرونی کان vestibular system نامی نیٹ ورک کا حصہ ہوتا ہے اور یہ سسٹم جسم کے اردگرد کے بارے میں تفصیلات دماغ کو بھیجتا ہے۔

جب اندرونی کان کے افعال متاثر ہوتے ہیں تو سر چکرانے اور متلی جیسے احساسات کا سامنا ہوتا ہے۔

ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حرکت کا انداز بدلنے سے جسم کو جھٹکا محسوس ہوتا ہے۔

جھٹکے سے چلنے یا رکنے والی لفٹ میں سر چکرانے یا دیگر احساسات کی شدت بھی زیادہ ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں