آٹے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی ہے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تھی۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔



















