پاکستان کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 15 مئی سے شروع ہوں گے، آئی ایم ایف مشن نئے قرض پروگرام پر بات چیت کیلئے پاکستان پہنچے گا۔
ذرئع نے بتایا کہ فریقین کے درمیان پہلے تیکنیکی اور پھر پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، نئے مذاکرات شروع کرنے سے پہلے پاکستان کو اہم معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور آئی ایم ایف کی تجویز پر شروع کی گئی تاجر دوست اسکیم بُری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ سینئر افسران کے تبادلوں کے بعد ایف بی آر میں غیرمعمولی صورتحال ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرنیوالی ایف بی آر کی نئی اور کم تجربہ کار ٹیم ہوگی جس کو ٹیکس وصولیوں میں حالیہ کمی کے معاملے پر عالمی مالیاتی ادارے کو مطمئن کرنا چیلنج ہوگا۔



















