پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے استفعیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے اضافی دباؤ کے باعث عہدے سے استفعی دیا ہے۔
ڈاکٹر سہیل سلیم پر فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص کا الزام تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف شعبوں کے اب تک 3 ڈائریکٹرز مستعفی ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی موجود ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف کوریٹر کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے جس کے مطابق خواہشمند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 16مئی تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔
نئے چیف کیوریٹر کی ذمہ داری میں پلاننگ، آپریشنل مینجمنٹ، پچز اور گرانڈز سے متعلقہ تمام کام شامل ہوں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جدید امور سے واقف شخص کو ذمہ داری دینے کے خواہشمند ہیں۔


















