سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے نئی سولرائزیشن پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے، نیٹ میٹرنگ کی بجلی کے ریٹ کو 50 فیصد کم کرنے کی تجویز اور کس گرڈ پر کتنے فیصد نیٹ میٹرنگ ہوگی پالیسی میں شامل ہوگا۔
بائی بیک بجلی کا نرخ 22 روپے کے بجائے 11 روپے کیا جائے گا، بائی بیک کے ریٹ پر نظرثانی سے کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی میں آسانی ہوگی۔
اس کے علاوہ نیٹ میٹرنگ صارفین کو سرمایہ کی رقم 3کے بجائے 5سال میں واپس کرنے کی تجویز بھی پالیسی میں شامل ہو گی۔
واضح رہے کہ نئی سولرائزیشن پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔



















