سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف کاروائی جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی چھاپہ مار ٹیم نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہوٹل پر چھاپہ مارا۔
ترجمان سوئی سدرن نے بتایا کہ ہوٹل کا مالک 4 انچ قطر کی مین پائپ لائن سے براہ راست گیس چوری کر کے ہوٹل چلا رہا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار ٹیم نے ہوٹل مالک سعد اللہ کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا، ملزم سعد اللہ کے خلاف چوری کئے جانے والے گیس لوڈ کے تناسب سے ہرجانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
ترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ چوری کی جانے والی سروس لائن کو منقطع کرکے چوری میں استعمال ہونے والا پائپ اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گیس چوری سے ملکی وسائل و کو نقصان پہنچ رہا ہے،کاروائی مزید تیز کی جائے گی۔



















