Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوزوکی ویگن آر کی نئی قیمت سامنے آگئی

سوزوکی ویگن آر کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔

سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 32 لاکھ 14 ہزار روپے ہے جبکہ سوزوکی ویگن آر وی ایکس ایل 34 لاکھ 12 ہزار روپے میں فروخت کیلئے دستیاب ہے۔

 صارفین ویگن آر وی ایکس ایل – اے جی ایس 37 لاکھ 41 ہزار روپے میں خرید سکتے ہیں جو کہ ٹاپ ویرینٹ ہے۔

یاد رہے کہ سوزوکی نے گاڑیوں کی فروخت میں بھاری کمی کے باعث کئی طرح کی آفرز بھی دی ہیں جن میں آسان اقساط اور پرانی گاڑی کے بدلے نئی دینے جیسی شامل ہیں۔

اس سے قبل لکی موٹرز نے کیا اسٹونک کی قیمت میں 15 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کی جبکہ پیوگیوٹ کو بھی 4 لاکھ روپے تک سستا کر دیا گیا تھا۔