Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنشنرز اور سرکاری ملازمین کیلئے تشویشناک خبر؛ حکومت نے اہم اعلان کر دیا

حکومت نے پنشنرز اور سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینشن اصلاحات پر کام جاری ہے، جب چیزیں حتمی طے پا جائیں گی تو اسٹیک ہولڈرز سے شیئر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی چیز انڈر کارپٹ نہیں بلکہ سیدھی بات کریں گے، فوج، عدلیہ اور سول سرونٹس کے بارے میں قانون سازی سے متعلق بات چیت کی جائے گی، ہم کوئی متنازع قانون سازی نہیں کرنا چاہتے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ 8 سے 10 روز میں آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل مشاورت مکمل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہورہی ہے، شرح سود میں بھی کمی آئے گی اور ہمارا تجارتی خسارہ کنٹرول میں ہے، پاکستان میں معاشی استحکام آرہاہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا بہت ضروری تھا، وزیراعظم نے کامیابی سے پروگرام مکمل کیا، ہمیں آئندہ کی منصوبہ بندی ابھی سے کرنا ہوگی۔

عطاتارڑ نے کہا کہ ہم اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں، اخراجات کی کمی میں بڑی رکاوٹ پنشن ہے، پنشن سے متعلق اصلاحات تمام اداروں پر لاگو ہوں گی، پنشن اصلاحات پر ابھی صرف بات چیت ہورہی ہے۔