حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بطوروزیر، مشیرکابینہ کا حصہ نہ بنانے پرحکمران جماعتوں کےاراکین ناراض تھے۔
ذرائع حکومت کا کہنا ہے کہ ناراض اراکین کوخوش کرنے کیلئے 11 کوپارلیمانی سیکریٹری بنا دیا گیا، پارلیمانی سیکریٹریز کے عہدے بھی بعض اراکین کوخوش نہیں کرسکے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بعض اراکین پارلیمانی سیکریٹری کےطورپرملنے والے محکموں سے ناخوش ہیں۔ ناراض بعض اراکین نے پارلیمانی سیکریٹری کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی ۔ محکمے واپس کرنے والوں میں پی پی کےعبیداللہ گورگیج بھی شامل ہیں۔
عبید گورگیج نے بول نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عہدے کا کیا فائدہ جوحلقےکی خدمت کےکام نہ آسکے، پارلیمانی سیکریٹری بنانے پروزیراعلیٰ کا شکرگزارہوں۔
عبیداللہ گورگیج نے بتایا کہ اس عہدے پرعوام کی خدمت نہیں کرسکتا، صدرآصف زرداری کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ دیگر اراکین نے بھی صدرآصف زرداری کو تحفظات سے آگاہ کیا۔
بول نیوزسے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدرزرداری نے کہا وہ اسلام آباد میں ملاقات کریں۔


















