گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
معروف کارساز کمپنی ٹویوٹا انڈس پاکستان کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول ویرینٹ کی نئی لینڈ کروزر پراڈو لانچ کی گئی ہیں۔
نئی لینڈ کروزر پراڈو کے ڈیزل ویرینٹ میں کئی خصوصیات ہیں جن میں USB اور HDMI کنیکٹیویٹی، فریج کے ساتھ ایک کنسول باکس، 120 وولٹ کے ڈیک سائیڈ اے سی پاور آؤٹ لیٹ ، ہیٹنگ اور ایئر کنڈیشنگ والی کلائمیٹ کنٹرول سیٹیں شامل ہیں۔
دیگر اپ گریڈ میں نیو ٹویوٹا بیجنگ، ایل ای ڈی ڈی آر ایل اور ہیڈ لیمپ، ایل ای ڈی ٹیل لائٹس اور فرنٹ سکڈ پلیٹ شامل ہیں۔
ٹیوٹا کی نئی لینڈ کروزر مختلف رنگوں دستیاب ہے جن میں پیٹرول ویرینٹ کے لئے ڈارک گرے اور سپر وائٹ جبکہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں ویرینٹس کے لئے بلیک اور پلاٹینیم وائٹ پرل شامل ہیں۔
لینڈ کروزر پراڈو 2.8L ڈیزل ویرینٹ کی قیمت 7.55 کروڑ جبکہ لینڈ کروزر پراڈو 2.8L پیٹرول ویرینٹ کی قیمت 6.66 کروڑ روپے ہے۔



















