Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں سوزوکی جی ڈی 110 کی نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان میں سوزوکی جی ڈی 110 کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔

جی ڈی 110 سوزوکی بہترین مائیلج دینے کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے، حالیہ عرصے میں موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہو چکی ہے۔

سوزوکی جی ڈی 110 میں سنگل سلنڈر فور سٹروک، ایئرکولڈ، ایس او ایچ سی انجن ہے جو 113 سی سی طاقت کا حامل ہے۔

انجن کی یہ طاقت 4 اسپیڈ میش ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ٹائرز کو منتقل کی جاتی ہے، اس کے فیول ٹینک میں 9 لیٹر پیٹرول کی گنجائش ہے اور اس بائیک کا وزن 108 کلو گرام ہے۔

 جی ڈی 110 سوزوکی میں کک اسٹارٹ کے ساتھ سیلف اسٹارٹ کا فیچر بھی مہیا کیا گیا ہے۔