Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟

کیا کبھی آپ نے کبوتروں کے بچوں کو دیکھا ہے؟ نہیں نہ، مگر اس کی وجہ کیا ہے وہ آج ہم آپکو بتائیں گے۔

کبوتر اپنے ٹھکانے ایسے مقامات پر بناتے ہیں جو غاروں اور چٹانوں جیسے ہوتے ہیں، یعنی شہروں کی بلند و بالا عمارت چھجے وغیرہ۔

ماہرین نے بتایا کہ شہروں میں کبوتر اپنے گھونسلے ہر جگہ بنا لیتے ہیں جیسے کھڑکیوں کے خلا، چھتوں کے اوپر، پلوں کے نیچے یا ایسے ہی دیگر مقامات پر۔

ان کا کہنا تھا کہ شہروں کے ایسے مقامات کبوتروں کے لیے مصنوعی پہاڑیوں جیسے ہوتے ہیں۔

کبوتروں کے بچے نظر نہ آنے ایک اور وجہ بھی ہے۔

یہ بچے پیدائش کے بعد ایک ماہ یا 6 ہفتوں تک گھونسلوں کے اندر ہی رہتے ہیں اور بڑے ہونے پر ہی باہر نکلتے ہیں۔

درحقیقت بالغ کبوتر اپنے بچوں کے حوالے سے کافی حساس ہوتے ہیں اور انہیں خطرے سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور گھونسلے سے باہر نہیں نکلنے دیتے۔

متعلقہ خبریں