کراچی کے ساحل پر لہروں میں نیلی روشنی دیکھی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ساحل کنارے آنے والی لہروں میں نیلی روشنی کو دیکھا جاسکتا ہے۔
دراصل ساحل کی لہروں پر نظر آنے والی یہ نیلی روشنی ایک کیمیائی عمل ہے جسے ’بایولومینیسینس‘ کہا جاتا ہے۔
جی ہاں، رات کی تاریکی میں لہروں میں نظر آنے والی یہ نیلی سی چمک اگر دن کی روشنی میں دیکھی جائے تو سبز نظر آتی ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان سے منسلک تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ کراچی کے سمندر پر لہروں میں نیلی روشنی دیکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر میں نیلی روشنی ایک کیمیائی عمل ہے جس میں جاندار روشنی خارج کرتے ہیں، کراچی کے سمندر میں جاندار ‘ناکٹی لوکاسائنٹی لونس ‘ یہ چمک پیداکرنے کا سبب ہے، اس سمندری جاندار کو سی فائریاسی ٹوئنکل بھی کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سمندری جاندار رائی کے دانے سے بھی چھوٹا ہے، سمندر میں اس جاندارکی موجودگی سمندرکی زرخیزی کی علامت ہے۔




















