Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی خبروں کی پاور ڈویژن نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں تردید کر دی ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی  قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔  بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھے گا۔ کم سے کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔