انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی ہے۔
انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداو شمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔



















