پاکستان میں ہونڈا سٹی کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔
ہونڈا کمپنی کی طرف سے ہونڈا سٹی 1.2 کی چھٹی جنریشن 2021 میں متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ گاڑی اپنی فیول ایوریج، پرکشش ڈیزائن اور مضبوط ری سیل ویلیو کے سبب پاکستانی مارکیٹ کی مقبول ترین کاروں میں شمار ہوتی ہے۔
یہ گاڑی پانچ مختلف ماڈلز میں آتی ہے، جن میں 1.2ایل ایس۔ ایم ٹی (مینوئل ٹرانسمیشن) ، 1.2 ایل ایس۔ سی وی ٹی، 1.5 ایل ایس۔ سی وی ٹی، 1.5 ایل اے ایس۔ ایم ٹی اور 1.5 ایل اے ایس۔ سی وی ٹی شامل ہیں۔
ہونڈا سٹی 1.2میں 1200 سی سی انجن دیا گیا ہے جو 88 ہارس پاور اور 110 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ گاڑی سات مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سپورٹی بلیو مٹیلک، کارنیلین ریڈ، کرسٹل بلیک پرل، لونر سلور مٹیلک، ماڈرن سٹیل مٹیلک، ٹفیٹا وائٹ اور اربن ٹائٹینم شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہونڈا سٹی 1.2ایل۔ ایم ٹی کی قیمت 46 لاکھ 49 ہزار روپے اور ہونڈا سٹی سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار روپے ہے۔



















