ملتان: چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خصوصی ٹیم نے خانیوال کے علاقے سے ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم سے موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ملزم نے ایم این اے علی موسیٰ گیلانی سے متعلق میسجز یوسف رضا گیلانی کو بھیجے تھے، دھمکی آمیز میسجز کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا
پولیس کے مطابق ملزم کے زیر استعمال سم الطاف کے نام پر رجسٹرڈ ہے
ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز میسیج میں یہ کہا گیا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں۔


















