Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومتِ سندھ اور کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے حل کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ‏کے الیکٹرک اور حکومت سندھ کی شہر میں بجلی سپلائی و لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم ملاقات کی،  اعلی سطح کی ملاقات میں علاقائی نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

حکومت سندھ کی جانب سے ناصرحسین شاہ اور کے الیکٹرک کی جانب سے سی ای او مونس علوی سمیت اعلی حکام و کمپنی قیادت کی شرکت کی۔

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ حکومتِ سندھ اور کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی عوامی مسائل، بلوں کی بروقت ادائیگیوں کے ساتھ لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کی حکمت عملی پر کام کرے گی۔

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا کہنا تھا کہ شہر میں ہیٹ ویو کی صورت میں مکمل تعاون کیا جائے گا، بلوں کی ادائیگیوں کے بغیر بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف 9 ارب سے زائد بجلوں بلوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے انرجی منسٹر ناصر حسین شاہ کی یقین دہانی، مرزا اختیار بیگ کی مقامی سطح پر بلوں کی بروقت ادائیگی اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کی بھی ترغیب دی۔