گاڑی اور موٹرسائیکل اپنے نام ٹرانسفر کروانے والوں کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے موٹروہیکل ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔
موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس 150 سے 500 روپے کی جائے گی جبکہ 1 ہزار سی سی کار کی ٹرانسفر فیس 1200 سے 2500 روپے مقررکی جائے گی۔
کمرشل گاڑی کی ٹرانسفر فیس 4 سے 5 ہزار روپے کی جائے گی جبکہ 1000 سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑی کی ٹرانسفر فیس 2 سے 5 ہزار روپے مقررکی جائے گی۔
اس کے علاوہ 1800 سی سی سے اوپر والی گاڑی کی ٹرانسفر فیس 3 سے 10 ہزار مقرر کرنے کی سفارشات بھیج دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے گاڑیوں کیلئے متعارف کروائی گئی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کا اجراء روکتے ہوئے شہریوں کو گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کسی بھی جگہ سے خود بنوانے کی اجازت دیدی تھی۔



















