Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

گرمی میں اضافے کے بعد معقول آمدنی والے افراد تو ایئر کنڈیشن کا استعمال کرتے ہیں لیکن غریب اور متوسط طبقہ اے سی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔

 دور جدید میں ایسے ایئر کولر بھی مارکیٹ میں موجود ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنے کمرے کے درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر کی قیمتوں میں تقریباً 75 فیصد کا فرق ہے۔

 ہمارے گاہک عموماً 1.5 ٹن ایئر کنڈیشن کی ہی ڈیمانڈ کرتے ہیں، جس کی قیمت اس وقت ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے، جبکہ اس کی نسبت بڑے سائز کا ایئر کولر 20 ہزار روپے سے لے کر 25 ہزار روپے تک مل جاتا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ متوسط اور غریب طبقہ کے لیے ایئر کولر ہی بہترین آپشن ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں اچھے معیار کا ایئر کولر بھی 15 ہزار روپے سے 18 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ایئر کولر آج کل آئیز باکس کے ساتھ بھی آرہے ہیں جو کہ واٹر سرکولیشن کے ساتھ ہوتے ہیں۔ یہ کولر کمرے کا درجہ حرارت کافی حد تک کنٹرول کرسکتا ہے۔