Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت نے کورٹ رپورٹرز کو روزہ مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو روزہ مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کی کوریج پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کورٹ رپورٹرز کو روزہ مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دی۔

پیمرا کے 21 مئی کے نوٹیفکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے جب کہ عدالت نے پیمرا، وزارت اطلاعات و دیگر کو نوٹس جاری کرتے 6 جون تک جواب طلب کرلیا ہے۔

ایڈووکیٹ عبدالمعیز جعفری کا کہنا ہے کہ پیمرا چینلز کو اس قسم کی ہدایات جاری کرنے کا مجاز نہیں، اس پابندی کی آڑ میں پیمرا نے عدلیہ پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے۔

عبدالمعیز جعفری کہتے ہیں کہ کس کارروائی کی کوریج ہوگی اور کس عدالتی کارروائی پر پابندی ہوگی یہ فیصلہ کرنا عدلیہ کا اختیار ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض ریمارکس یا آبزرویشن نشر ہونے سے عدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے جب کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ خبریں