کیا آپ اپنی شادی کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو آئیے اس کا بہترین طریقہ جان لیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق خوش شادی شدہ جوڑے کے تعلق کے پیچھے چھپا راز آپ کی زبان میں موجود ہے۔
جی ہاں، اپنے شریک حیات سے اچھے تعلق کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کب اپنی زبان بند رکھتے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ ذرا سوچیں کہ آخری بار شریک حیات سے آپکی بحث کب ہوئی تھی اور اس کی وجہ کیا تھی؟ اگر وہ لڑائی اور اس کی وجہ 2 یا 3 ہفتوں بعد یاد نہیں آتی تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ جوڑے کا تعلق خراب ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ آپ دونوں اکثر اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ شادی کی کامیابی کا راز شریک حیات کی ان خامیوں پر خاموشی میں چھپا ہے جو آپ کو پسند نہیں ہوتیں اور اگر ان پر بات کرنا بھی چاہتے ہیں تو نرمی اور احترام سے کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان یا رشتہ مثالی نہیں ہوتا اور لڑنا جھگڑنا انسانی فطرت کا حصہ ہے، تو رشتے کو کامیاب بنانے کے لیے غلطیوں کو نظر انداز کرنا، شخصی خوبیوں اور خامیوں کو قبول کرنا ضروری ہے۔




















